• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا اسمگلنگ کیس، اداکارہ کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

سونا اسمگلنگ کیس میں ملوث بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کا بیان سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنڑ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ بنگلورو ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا تقریباً 14.8 کلو گرام سونا فلمی انداز میں چُرا کر دبئی لے جا رہی تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ریونیو حکام کو ریکارڈ کروایا گیا اداکارہ کا بیان اب سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے بین الاقوامی دوروں اور سونے کی اسمگلنگ سے متعلق تفصیلات ظاہر کر دی ہیں۔

کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کی سوتیلی بیٹی نے اپنے بیان میں سونے کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت میرے پاس سونے کے 17 بارز (اینٹ) موجود تھے۔

اس کے علاوہ رانیا راؤ نے اپنے بین الاقوامی دوروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کا سفر کیا ہے اور دبئی، سعودی عرب کا دورہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کی تفصیلات بھی بتائی ہیں اور کہا ہے کہ میرے والد کے ایس ہیگدیش ہیں، جو ایک ریئل اسٹیٹ بزنس مین ہیں، جتن ہکیری میرے شوہر ہیں، جو ایک آرکیٹیکٹ ہیں اور ہم بنگلورو میں رہتے ہیں جبکہ کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) رام چندر راؤ میرے سوتیلے والد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ رانیا راؤ نے 1 سال میں 27 مرتبہ دبئی کے دورے کیے تھے، جس کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی جانب سے ان کی خصوصی نگرانی کی گئی۔

بار بار بین الاقوامی سفر اور مشتبہ سرگرمیوں نے حکام کا شک بڑھا دیا، جس کی بنا پر ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید