پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج کے کاروباری دن کی اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 685 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 398 پر بند ہوا ہے۔
حصص بازار میں 40 کروڑ شیئرز کے سودے 27.8 ارب روپے میں طے ہوئے ۔
شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 125 ارب روپے ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 820 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 533 پر آ گیا۔