چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 3 روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 سے 60 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
اپنے بیان میں عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی قیمت میں اضافہ کیا گیا، پلانٹس سے ایل پی جی کی سپلائی کو سرکاری قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی دکاندار، ڈسٹری بیوٹرز بے گناہ ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔