میرپور (آئی ا ین پی)ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ضلع میرپور کی حدود میں رمضان المبارک اور عید الفطرکے موقع پربھیک مانگنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی ہے ۔خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ پابندی دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر پیشہ ور بھکاریوں اور پھیری لگانے والوں کی کثیرتعداد مرد خواتین بچے ضلع میر پور کا رخ کرتے ہیں‘ان بھکاریوں کے روپ میں اکثر جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہوتے ہیں ۔ ایسے عوامل کی روک تھام/ امن و امان کی بحالی کے لیے دفعہ 144کے تحت ضلع میرپور میں بھکاریوں کو بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔