کراچی( اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون سےاسکے طلائی زیورات لوٹ لئے،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13Dمیں واقع نجی نجی سوسائٹی میں دکان کے اندر مسلح ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار کی اور ان سے طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے ، سوشل میڈیا پروائرل واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر خاتون کی کلائی سے اسکے کنگن لوٹے گئے ،واردات کے دوران ملزمان نے چہرے چھپانے کی بھی کوشش کی ،ایس ایچ او گلشن اقبال محمد نعیم راچپوت نے بتایا کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ خاتون سے رابطہ کیا ہے،پولیس کو بتایا گیا ہے کہ لوٹے گئے کنگن سونے کے نہیں بلکہ منصوعی زیور تھے ۔خاتون کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔