• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود بھٹی نے تین میں سے دو شادیاں چھپائیں، چوتھی بیوی کا نان نفقے کا دعویٰ، بیوی مخالفین کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، معاملہ تین سال بعد کیوں اٹھا، محمود بھٹی، عدالتوںمیں میرے اہم کیس چل رہے ہیں، مخالفین نے میری بیوی کا ذہن خراب کیا ہے، جنگ سے گفتگو

لاہور (رپورٹ : عمران احسان ) عالمی شہر ت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی چوتھی بیوی حمیرہ نے ماہانہ10لاکھ روپے نان و نفقے کا دعویٰ دائر کردیا،جج فیملی، کورٹ رانا آصف مصطفیٰ نے محمود بھٹی کو 20 مارچ کو طلبی نوٹس جاری کردیئے.حمیرہ نےدعو یٰ میں موقف اپنایا کہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی سے 10مارچ 2022میں لاہور میں شادی ہوئی، محمود بھٹی سے شادی فرانس میں بھی رجسٹرڈ ہوئی، 2023 سے محمود بھٹی نے میرے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کرنا شروع کردیا، محمود بھٹی نے نکاح نامہ میں اپنی پرانی شادیوں کے بارے میں جھوٹ بولا، محمود بھٹی نے نکاح نامہ میں ایک شادی اور تین بچے لکھوائے ، فرانس میں شادی رجسٹرڈ ہونے پر پتہ چلا کہ تین عورتوں کو طلاق دے چکا ہے، محمود بھٹی نے میڈیا پر ایک شادی اور تین بچوں کا بتایا، خاوند نے 6ماہ پہلے گھر سے نکال دیا ،متعد بار رابطہ کیا لیکن بطور بیوی حقوق پورے نہ کئے،والدین کے گھر رہنے پر مجبور ہوں،استدعا ہے کہ عدالت خرچہ ادا کرنیکا حکم جاری کرے،محمود بھٹی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو کبھی گھر سے نہیں نکالا،یہ میرے مخالفین کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ،پاکستان کی عدالتوں میرے اہم کیس چل رہے ہیں، میرے مخالفین نے میری بیوی کا ذہن خراب کیا ہے، میری بیوی نمازی عورت ہے،میں اپنی بیوی کو مس کررہا ہوں ، میں اپنی بیوی کو نہیں چھوڑنا چاہتا ہوں ، میری بیوی پیرس گھر آئے، میں اس کا انتظار کررہا ہوں۔سوال یہ ہے کہ میری بیوی نے معاملہ تین سال بعد کیوں اٹھایا۔
ملک بھر سے سے مزید