کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی بلال کالونی میں کچرا چننے کے دوران بجلی کی تار سے کرنٹ لگ کرکم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود بلال کالونی بنگالی پاڑے کے قریب کچرا کنڈی میںکچرا چننے کے دوران بجلی کی تار کو چھونے سے کرنٹ لگ کر 12سالہ زاہد جاں بحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اورریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کی جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کےحوالے کردی گئی۔