کراچی(سید محمد عسکری) گورنر سندھ نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں کراچی کے سرکاری کالجز کے طلباء اور اساتذہ کو گورنر ہاؤس میں افطار عشائیہ میں ہر روز مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس نے سیکریٹری کالج ایجوکیشن کو ایک مراسلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 4 سے 5کالجز کے 100طلباء اور اساتذہ کو گورنر ہاؤس میں افطار عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا لہذا شرکت کرنے والوں کی فہرست جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، رابطے کے لیے BS-17یا اس سے اوپر کے عہدے کا ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیا جائے۔