• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی، کردگاپ سے لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین کا احتجاج ختم، ٹریفک بحال

نوشکی( نامہ نگار)کردگاپ سے لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین کا احتجاج ختم ، ٹریفک بحال، پاک ایران شاہراہ9روز سے بلاک تھی،ڈی سی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا گیا، کردگاپ سے لاپتہ ہونے والے دس نوجوانوں کے لواحقین نے جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں یکم مارچ کو کردگاپ کراس کے قریب لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے پاک ایران قومی شاہراہ این 40 کو بلاک کر دیا تھا جس کی وجہ سے 9 دنوں تک نوشکی رخشان ڈویژن سمیت ایران اور یورپ کا رابط صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور پاکستان سے منقطع رہا جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو انتہائی مشکلات دشواریوں اور وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب ایران سے بڑی تعداد میں سیب انگور کے ٹرالر پھنسے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا بلوچ یکجتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ماہ تنگ بلوچ نے بھی اتوار کو کردگاپ میں احتجاجی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

ملک بھر سے سے مزید