• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈا پور کے بیانات سے گرینڈ الائنس کے موقف کو نقصان پہنچ رہا ہے، حمداللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈا پور کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے بیانات سے تحریک انصاف کے گرینڈ الائنس کے موقف کو نقصان پہنچ رہا ہے،ہم نے اپنے تحفظات سے اسد قیصر کو آگاہ کردیا ہے، سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ʼʼنیا پاکستانʼʼ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان اور محمود خان کے کہنے پر جو سیمینار ہوا اس کی بنیادی باتوں پر جمعیت علماء اسلام پہلے سے موجود ہے کہ اس ملک میں آئین و قانون نہیں ہے وغیرہ وغیرہ مگر بدقسمتی سے علی امین کے بیانات سے اُن کی اپنی پارٹی کی قیادت اور پارٹی متاثر ہو رہی ہے۔عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو غور کرنا چاہیے کہ ایک طرف گرینڈ الائنس کی بات کی جارہی ہے اور دوسری طرف آپ کے وزیراعلیٰ اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں جو آپ کے کاذ کے مخالف ہے اور آپ کے مقصد کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ جن قوتوں کو الائنس پسند نہیں ہے اس الائنس کو نقصان پہنچانے کے لیے بیان دینا یہ کس کی خدمت ہو رہی ہے یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ہماری مد نظر نہ وہ حلقہ ہے جس سے علی امین الیکشن لڑتے ہیں نہ علی امین کی شخصیت ہے نہ ان کا عہدہ ہے ہمارا اعتراض ملک کے حوالے سے ہے کہ جو آٹھ فروری کو ہوا اس کو ہم تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم نے جو تحفظات اسد قیصر کو بتائے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے اس کے ازالہ کے بارے میں اپنی قیادت سے پوچھیں اور بتائیں کہ کیا جواب دیتے ہیں اگر وہ صحیح نہیں ہیں تو بتا سکتے ہیں اگر اس پر عملدرآمد نہیں کرسکتے وہ یہ بھی بتاسکتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید