کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقد تقریب میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے سوچ عورت ایوارڈ 2025ء سے نوازا گیا۔ ان کی تعلیم، قیادت اور خواتین کے حقوق و خودمختاری کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے والی ممتاز شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وائس چانسلر کی جانب سے یہ ایوارڈ داؤد یونیورسٹی کے ڈائٹریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی انجینئر صدام علی کھچی نے وصول کیا۔