• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

54 کروڑ خورد برد، معروف اداکارہ نادیہ حسین کا شوہر گرفتار

کرچی(مطلوب حسین/ اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن (ایجنسی )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے خاوند جو ایک بینک کے سابق سی ای او ہیں،عاطف محمد خان کو مبینہ طور پر 54کروڑ روپوں کی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے،فراڈ کے باعث کمپنی کی مالی حیثیت کو بچانے کے لئے 1ارب 20کروڑ روپے کے کیپیٹل انجکشن کی ضرورت رہی،عاطف محمد خان کو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز عاصم واجد جواد کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا،ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے ملزم نےکمپنی کے فنڈز سے 8کروڑ روپے ذاتی ٹریڈنگ کے لئے استعمال کئے،اس کے علاوہ ملزم نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے 65کروڈ 40لاکھ روپےغیر قانونی طور پرکمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں وصول کئے اور کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی ملزم کو سابق سی ایف او فیصل شیخ اور اور امتیاز احمد نے فراڈ میں سہولیات فراہم کیں
ملک بھر سے سے مزید