• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ون میں کام کرنے وال شنگھائی الیکٹرک مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے مقامی سیاسی سماجی اور معززشخصیات کے تحفظات کو دور کرے ، یہ بات انھوں نے پیر کو اپنے دفتر میں سائینو سندھ کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر کہی، سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مصدق احمد خان بھی اس موقع موجود تھے،ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کمپنی اپنے مختلف سیکشن گارڈننگ، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ڈی واٹرنگ، پمپنگ صفائی ،مینٹی نینس ،سولر پلانٹ میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے، ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات اور چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا وژن بھی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے، وزیر توانائی نے کہا کہ سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید