کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام شب دُعا برائے تزکیہ نفس بارگاہ شہدائے کربلاانچولی سوسائٹی میں منعقد ہوئی نظامت علامہ مبشر حسن نے کی ، مقررین میں علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی، علّامہ سیّد باقر عباس زیدی، مولانا سیّد ذیشان حیدر الحسنی ،مولانا صادق جعفری شامل تھے ،مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ، محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبرو تحمل رواداری، اخوت،عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے، جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔