کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،روزہ تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھ کرکام کریں،عوام کو بنیادی حقوق مہیا نہ کرناجمہوریت و آئین کے منافی عمل ہے،سرمایہ دارانہ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ہی عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکتے ہیں،حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔