کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فرازحسیب کے ہمراہ لیاقت آباد ٹائون میں مختلف نو تعمیر پر ا جیکٹس کا افتتا ح کیا، یوسی نمبر 5میں، ا قصیٰ مسجد اسٹریٹ، یوسی نمبر 7 میں تعلیمی باغ اورشہاب الدین اسٹریٹ کا افتتاح کرنے کے بعد علاقہ مکینوں کے ساتھ افطار کیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے لیاقت آباد ٹائون کے تین مکمل ہو جانے والے منصوبوں کا افتتاح کیا، تعمیر لیا قت آباد کے حوالے سے انہوں نے چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر بچوں کی روزہ کشائی بھی کی گئی اور بچوں کو تحائف دئے گئے، روزہ رکھنے والے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، چیئر مین فراز حسیب نے کہا کہ ہماری پلاننگ کے نتیجے میں ٹائون کے تمام محکمے اپنی ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود اور عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں، تقریب میں امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، یوسی 7 کے وائس چیئرمین اظہر شمسی، یوسی5 کے چیئرمین قطب الدین، وائس چیئرمین محمد سعید اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔