• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک نے بلال کالونی کورنگی میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کے واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بجلی کے زیر زمین کیبل کو غیر قانونی کھدائی کے ذریعے چھیڑا گیا جس کے باعث کیبل اوپری سطح پر نمایاں ہوگئی، اس افسوسناک واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید