کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک کردیا،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لیاری سیکٹر 36 عباس گوٹھ کے قریب ناکہ لگا کر راہگیر شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے ،ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، چھینے گئے 2 موبائل فونز اور پرس برآمد ہوا ہے،ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے،ہلاک ملزم کی لاش کو سرد خانے منتقل کردی ، مومن آباد پولیس نے ضیا ء کالونی میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم حمید اکبر خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ، چھینے گئے 2 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی ، 2 ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ اتحاد ٹاؤن کی تفتیشی ٹیم نے مبینہ طور پرڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث ملزم احتشام ایوب کو چھینے گئے موبائل فون سمیت گرفتارکر لیا۔