• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈر مافیا کے ہاتھوں خریدار سب لیز/ میوٹیشن کے نام پر بلیک میل

کراچی(پ ر) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں بلڈر مافیا نے اپنے خریداروں کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے اور سب لیز/ میوٹیشن کے نام پروہ اپنے ہی کلائنٹس کو بلیک میل کر رہے ہیں جن میں بزرگ خواتین، بیوائیں اور دیگر شہری شامل ہیں، ناظم آباد نمبر 2 کے بلاک ٹو ڈی میں ان بلڈرز سے فلیٹ اور پورشن خریدنے والے مکینوں کا کہنا ہے کہ سب لیز/ میوٹیشن کے بہانے بلڈر نے ان سے چند ماہ میں لاکھوں روپے ہتھیا لئے ہیں اور جب ان سے سب لیز کی رجسٹریشن کیلئے رجسٹرار آفس جانے کی بابت پوچھا جاتا ہے تو وہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ علاقے کے دو تین بلڈرز تو ان سے سب لیز کیلئے لاکھوں روپے لینے کے باوجود ان کے فلیٹ اور پورشنز کسی اور کو فروخت کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، متاثرین نے ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ، ایف آئی اے اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے علاؤہ صوبائی حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور بلڈر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے کر بزرگ شہریوں، بیواؤں اور دیگر خریداروں کو بلڈر مافیا کی بلیک میلنگ سے بچائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید