کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنو بی نے کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا،ایف آئی اے نے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزم 54 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں۔