• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت، 15 اپریل تک رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر اہلخانہ کی مالی معاونت کرکے رپورٹ 15 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار عظمیٰ شہزادی کے 2 بیٹے معاذ اور طلحہ ٰخان 2014 سے لاپتا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ نے کہا کہ بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، مختلف اداروں کو خط لکھے ہیں ، سرکاری وکیل نے کہا کہ لاپتا افراد کی جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ لانڈھی کے علاقے سے گمشدہ علی شیر گھر پہنچ گئے ہیں، پولیس کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ لاپتا شہری سید عالم پر متعدد مقدمات درج ہیں ، 2 مقدمات میں مفرور بھی ہے ، عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے لاپتا شہری نعیم اللہ اور کامران کی درخواستیں نمٹا دیں اور درخواست گزاروں کو لاپتا افراد کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی اور دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید