• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی ٹاؤن محمدحسین کھوسو کی زیرنگرانی کورنگی میں کورنگی دو اور کورنگی نمبر ڈھائی اور اورامان ٹاور کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا خصوصی طور پراسپتالوں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات کے اطراف قائم تجاوزات، ٹھیلے، پتھاروں کا خاتمہ کیا گیا۔چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ تجاوزات قائم کرنے والے افراد اور ان کے پشت پناہی قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید