• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2 افراد غیرت کے نام پر قتل، ملزمان فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2افراد کو غیر ت کے نام پر قتل کردیا گیا،واقعات اتحاد ٹائو ن اور اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدود میں پیش آئے ۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون تھانہ کی حدود بلدیہ اتحاد ٹائون X10منی بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پیر کو فائرنگ کے واقعے میں 25سالہ نعمت اللہ ولد ولی جان ہلاک ہوگیا،پولیس نے بتایااہے کہ مقتول نے 10 روز قبل محبت کی شادی کی تھی،مقتول کے سالوں نے اسے قتل کرنے کے بعد اپنی بہن کو ساتھ لے گئے،اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے ۱۱عدنان میکینک کی دکان کے قریب واقع گھر سےخاتون کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،جہاں پر مقتولہ خاتون کی شناخت 26 سالہ دعا زوجہ ارسلان کے نام سے شناخت ہوئی ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ دعا کو اسکے شوہر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا بظاہر واقعہ شک کی بنیاد پر قتل کا معلوم ہوتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید