کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرکراچی کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی عوام کو سہولتوں سے ترسایا جا رہا ہے،کہیں پانی نہیں تو کہیں بجلی گیس کی بندش کر کے پریشان کیا جاتا ہے ،حکومت یا تو عوام کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے یا پھر محکموں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔