• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فحاشی بے حیائی پھیلانے کا الزام، دہشتگردوں نے 2 ٹک ٹاکروں کے بال منڈ وادیئے

وادی تیراہ( نمائندہ جنگ علی اختر )وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے فحاشی بے حیائی پھیلانے کے الزام میں دو ٹک ٹاکروں سے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ بے حیائی اور فحاشی کے کاموں سے دور رہوں ورنہ سخت انجام اپ کا مقدر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ وادی تیراہ برقمبرخیل بھوٹان میں دہشت گردوں نے دو مقامی نوجوانوں کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے انکے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے۔ متاثرہ نوجوانوں کی شناخت لقمان اور شمالی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید