کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے کموڈور کامران احمد اور کموڈور کاشف منیر کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل کامران احمد نے 1993 میں پاک بحریہ کی کنسٹرکشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے نیول آرکیٹیکچر میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ریئر ایڈمرل کاشف منیر نے 1993 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔