• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو اسپتال میں انجکشن سے ری ایکشن، وزیراعلیٰ مریم کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لے لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا اور کہا کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید