کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں شامل کیا جائے تو معاشرہ کی کوالٹی بدل جائے گی، پاکستان میں خواتین کو مردوں سے کم اجرت دی جاتی ہے۔ معاشروں کی تعمیر میں خواتین کا کردار اہم رہا ہے، غزہ گئی ہوں وہاں کی خواتین کے حقوق کا پرچار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں آنے دیں، فنانشل شعبہ میں مردوں کی اجارہ داری تھی، اب وہاں خواتین کی شمولیت ہو رہی ہے، جینڈر گیپ کم کرنا ہمارا عزم ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یومِ خواتین پر صنفی مساوات کے لیے گونگ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔