اسلام آباد ( طاہر خلیل )صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور اپوزیشن کے احتجاج کا معاملہ ارکان پارلیمنٹ کو صدر مملکت کے خطاب کی کاپی فراہم نہ کی گئی صدر کے خطاب کی کاپیاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس سے پہلے بھجوائی گئی تھیں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کی کاپیاں ارکان پارلیمنٹ کو فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ خدشہ تھا کہ پی ٹی آئی ارکان تقریر کی کاپیاں پھاڑ کر صدر ، وزیراعظم اور چیئر کی طرف پھینکیں گے ۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق غیرملکی سفارتکاروں اور اہم مہمانوں کے سامنے تقریر کی کاپیاں پھاڑ کر پھینکے جانے سے ایوان کا وقار مجروح ہوتا ۔