اسلام آباد ( طاہر خلیل )صدر مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد نئے پارلیمانی سال کا آغاز نئے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا اسپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج ایجنڈا پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس نواب یوسف تالپور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کے بعد ملتوی کردیا جائے گاقومی اسمبلی کا اجلاس 19مارچ تک جاری رہے گا۔