اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار ملزم بابر خورشید کی درخواست ضمانت مستردکردی ہے ، جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل سنگل بنچ کی نے سوموار کے روز چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ،جس میں قراردیا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق تفتیش کے دوران پٹیشنر/ ملزم سے برآمد موبائل فون سے گستاخانہ مواد بذریعہ وٹس ایپ بھجوایا گیاتھا،ٹیکنیکل تجزیے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے گستاخانہ خاکے، گرافکس اور تصاویر شیئر کی گئی تھیں ،کیس کے میرٹس پر جائے بغیر عدالت سمجھتی ہے کہ اس مرحلے پر ملزم ضمانت کا حقدار نہیں ہے ۔