کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بولنگ کوچ کی ذمے داریوں سے سبکدوش کرکےای ین بٹلر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ اظہر محمود نے2016اور 2024 میں بطور اسسٹنٹ کوچ پی ایس ایل جیتا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ اظہر محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے حقیقی لیجنڈ رہے ہیں۔