• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پرنیوزی لینڈ روانگی سے چند گھنٹے پہلے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ قبل ازیں محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر دورہ کیلئےشش و پنج میں تھے۔ انہیں شاہد اسلم کی جگہ پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ پاکستان ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید