کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہوم گرائونڈ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین ناکامی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے مشکل دورے پر لاہور سے براستہ دبئی،کرائسٹ چرچ روانہ ہوگئی ہے۔ کپتان اور نائب کپتان کے ساتھ کئی نئے چہرے ٹیم میں شامل ہیں۔ روانگی سے قبل شاداب خان نے کہا کہ اس ٹیم میں کافی نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم کو مثبت رزلٹ ملیں گے ۔ نائب کپتانی کی ذمہ داری ملی ہے، اسے اچھی طرح نبھاؤں گا۔ جو ہمیں ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا ہے امید ہے اس پر پورا اتریں گے۔ سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔