کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ اسپیشل گیمز اٹلی میں پاکستان کے سنو شوئنگ ایتھلیٹس نے 200 میٹر اور 800 میٹر کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ اقرا اکرم، مناہل، شاہ گالون اور تبسّم ناصرکے علاوہ علی رضا، طصبور، محمد آفاق نے 200 میٹر اور معظم اقبال نے 800 میٹرریس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔