• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح بھارتی پلیئر گھر جائینگے، کوئی استقبال نہیں ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دبئی میں پریس کانفرنس کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی ہی بھول گئے، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ٹرافی لیے بغیر ہی واپس جارہے ہیں۔دریں اثنا بھارت کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں جیت کے بعد کھلاڑی گروپوں کی شکل میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہو چکے ہیں، اس بار ان کے استقبال کیلئےبڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جشن نہ منانے کی سب سے بڑی وجہ22مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ ہے۔

اسپورٹس سے مزید