کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرفراز احمد کو پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقررکیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا اعلان مالک ندیم عمر نے کیا۔ واضح رہے کہ جنوری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بطور کپتان سرفراز احمد نے 2019 میں چیمپئن بنایا تھا جبکہ 2016اور 2017میں ٹیم نے فائنل کھیلے ۔ ادھر ذرائع کے مطابق سابق کپتان معین خان کو شین واٹسن کی جگہ ہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے۔