• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ، آئی سی سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی سے میزبانی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلارڈائس نے کہا کہ ہم مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ اور مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں۔ آئی سی سی امارات کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہے گا کہ انہوں نے دبئی میں پانچ میچوں کا انعقاد کیا ۔ قبل ازیں چیئرمین آئی سی سی جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس متعلق پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی بڑی کامیاب رہی، تمام ٹیموں اور میزبان ملک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے میزبان پاکستان کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔

اسپورٹس سے مزید