• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانپوں کی نوے فیصد اقسام زہریلی نہیں ہوتیں۔

سانپ کاٹ لے تو لوگ زہر سے نہیں مرتے،

گھبراہٹ میں ہارٹ اٹیک سے مر جاتے ہیں،

میں نے معلومات کا اظہار کیا۔

شعیب بن عزیز صاحب نے ہنکارہ بھرا۔

کچھ سانپ پانی میں بھی رہتے ہیں۔

بعض درختوں سے چھلانگیں لگاتے ہیں تو اڑتے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔

وہ سنتے رہے۔

میں نے کوشش کی کہ انھیں بولنے پر مجبور کروں۔

اس مقصد سے سوال کیا،

کیا آپ جانتے ہیں، سب سے زہریلے سانپ کون سے ہوتے ہیں؟

شعیب بن عزیز صاحب نے کہا،

ہاں، وہی جو آستین سے گرتے ہیں۔

تازہ ترین