کراچی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مارچ میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈینگی کے 140 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
سندھ بھر میں مجموعی طور پر یہ تعداد 158 تک جا پہنچی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایک وائرل بیماری ہے جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔
یہ مچھر گھروں، دفاتر، گلیوں، ٹائر، گملوں، پانی کی ٹنکیوں اور دیگر جگہوں پر صاف پانی میں افزائش پاتے ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں اور دیگر مقامات پر پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کی ٹنکیاں ڈھانپ کر رکھیں اور اے سی یا ریفریجریٹر کی ٹرے کو خشک رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔