• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف زرعی انکم پر ٹیکس وصولی کی قانون سازی سے مطمئن

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے زرعی انکم پر ٹیکس وصولی کے لیے قانون سازی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور  ریٹیل، ہول سیل، ریئل اسٹیٹ سمیت کئی شعبوں میں ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے آج مذاکرات کا آخری روز ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کے وفد کی الوداعی ملاقات جاری ہے، وزیرِ خزانہ نے گزشتہ رات وفد کو الوداعی افطار ڈنر بھی دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام پُرامید ہیں کہ 3 شعبوں میں تحفظات کے باوجود مشن قرض اجراء کی سفارش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ، پراپرٹی سیکٹر کے لیے ٹیکس ریٹ میں کمی کی تجویز دی ہے۔

ٹیکس شرح کم کر کے پاکستانی سرمائے کو بیرونِ ملک منتقل ہونے سے روکنا ہے، ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے مہم جاری رکھنے کی تحریری یقین دہانی بھی کرا دی۔

 آئی ایم ایف کا مشن آج واپس روانہ ہو جائے گا، مزید مذاکرات کے لیے آن لائن رابطہ برقرار رکھا جائے گا، انٹرنیشنل مانیٹری فند مذاکرات کے خاتمے پر بیان جاری کرے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید