• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینوا میں اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر کشمیریوں کا مظاہرہ، بھارت مخالف نعرے

اقوام متحدہ کے 58ویں اجلاس کے موقع پر جنیوا میں بروکن چیر کے نیچے کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ زاہد اقبال ہاشمی کی زیرقیادت پیرس سے وفد نے شرکت کی۔

‎مقرین نے بھارتی فوج ہمارا کشمیر چھوڑ دو، ظلم و ستم ہائے ہائے اور دیگر بھارت مخالف نعرے لگائے۔

زاہد اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‎ہم نے مودی سرکار کو ہمیشہ کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا پر امن حل تلاش کریں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔ لیکن بدقسمتی سے مودی نے ایسا نہیں کیا اور مقبوضہ وادی میں قتل و غارت عروج پر ہے، کشمیر کی ڈیموگرافی تبدل کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کا پاس کرتے ہوئے اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کےلیے بیرون ممالک سے جانے والوں کو ادھر جانے کی اجازت اسی لئے نہیں دیتا، انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہیے۔

اس موقع پر مظاہرین سے ملک اویس، امجد یوسف، غلام محمد صفی، پرویز شاہ، الطاف وانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید