لندن (اے ایف پی) سونا گزشتہ روز پہلی بار 3ہزار ڈالرفی اونس سے زائد ہو گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف کے نتیجے میں غیر یقینی صورتحال کے دوران محفوظ پناہ گاہ سمجھے جانے والے اثاثہ جات کی جانب رخ کررہے ہیں۔صبح کے سودوں میں سونا 2.94 فیصد اضافے کےساتھ 3,000.85 ڈالر فی اونس ہو گیا، ایک روز قبل اس نے فروری کے آخر میں اپنےریکارڈ کو عبور کیاتھا۔