• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل درآمد بہت بہتر طور پر رہا، آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام پر جائزے کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید