• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: علامہ محمد اقبال اعوان کی طویل خدمات پر ایوارڈ

ریڈیو انسپائر لوٹن کے زیر انتظام کریسنٹ ہال میں کمیونٹی کیلئے بگ افطار کا اہتمام کیا گیا گیا، جس میں لوٹن کی نمائندہ کمیونیٹیز نے شرکت کی۔

تقریب میں کمیونٹی کیلئے نمایاں حدمات دینے والوں کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یو کے اسلامک مشن کے رہنما اور مدینہ مسجد اوک روڈ کے امام و خطیب مولانا اقبال اعوان کی 30 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے پہلے ریڈیو انسپائر لوٹن پر تفسیر قرآن مجید کی تکمیل پر لائف اچیومنٹ سے نوازا گیا۔

 یاد رہے کہ مولانا اقبال اعوان، اتحاد بین المسلمین کے داعی اور تمام کمیونٹیز میں مقبول رہنما ہیں، ان کو ایوارڈ ملنے پر عوام نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید