• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل، لیاری آمد پر لیوا ڈانس بھی کیا گیا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی ٹرافی کا کراچی کا دورہ مکمل ہوگیا، ٹرافی گزشتہ رات لیاری اور ایڈونچر لینڈ لے جائی گئی۔

کراچی میں ٹرافی رونمائی کے بعد ٹرافی کو شہر کے مختلف علاقوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا، اس سلسلے میں ٹرافی گزشتہ رات لیاری اور ایڈونچر لینڈ بھی لے جائی گئی۔

 لیاری کے ککری گراؤنڈ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس ٹرافی لیکر میدان میں آئے جہاں اُسے نمائش کیلئے رکھا گیا۔

 اس موقع پر نمائشی فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا جس میں رومان رئیس نے بھی شرکت کی جبکہ لیاری کے مشہور رقص لیوا ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا، بعد میں ٹرافی کو ایڈونچر لینڈ بھی نمائش کیلئے لایا گیا۔

اس موقع پر ایڈونچر لینڈ کو پی ایس ایل کی ٹیموں کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا، شائقین نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

ایک روز قبل ٹرافی گو کاٹینگ ٹریک اور تاریخی مقام فریئر ہال میں نمائش کیلئے رکھی گئی تھی، کورنگی گو کاٹنگ ٹریک کو بھی پی ایس ایل ٹیموں کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔

پی ایس ایل ٹرافی نے اب رُخ کیا ہے لاہور کا جہاں وہ دو روز تک مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید