• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں خواتین کیلئے انسدادِ رومیو اسکواڈ لانے کا فیصلہ

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت دہلی میں خواتین کی حفاظت کے لیے انسدادِ رومیو اسکواڈ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اسکواڈ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہو گا جو کہ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراسگی سمیت دیگر جرائم کو روکنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال دہلی اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کے منشور میں بی جے پی نے تمام عوامی مقامات پر اینٹی رومیو اسکواڈز کی تعیناتی اور دہلی بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کمشنر کے مطابق اس اسکواڈ میں تربیت یافتہ اہلکار ہوں گے، جو خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے پر ایکشن لیں گے اور ان کی تمام تر توجہ اس قسم کی شکایات و جرائم پر ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اہلکار سول کپڑوں میں تعینات ہوں گے تاکہ ملزمان کو پتہ نہ چل سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید