آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو فلم میں انٹری دے دی ہےان کی ڈیبیو فلم رابن ہُڈ کا پہلا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ آنے والی تیلگو فلم رابن ہُڈ میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے، اس فلم میں نیتین (Nithiin) اور سری لیلا (Sreeleela) مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈین سنیما، میں آ رہا ہوں! رابن ہُڈ کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کی شوٹنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ فلم کی عالمی ریلیز 28 مارچ کو ہوگی۔
یہ فلم مشہور ڈائریکٹر وینکی کُڈومُولا (Venky Kudumula) کی ہدایتکاری میں بنی ہے اور اسے میتری مووی میکرز (Mythri Movie Makers) نے پروڈیوس کیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر بھارتی کرکٹ شائقین میں پہلے ہی بہت مقبول ہیں۔