بالی ووڈ کے فیشن آئیکون سلمان خان نے نیا انداز اپنا لیا، مداحوں نے ان کا گووندا سے موازنہ کر ڈالا۔
سلمان خان ہمیشہ اپنے منفرد اور اسٹائلش لباس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، چاہے ڈیزائنر سوٹس ہوں، کیژول لُکس یا روایتی لباس وہ ہر انداز میں جاذبِ نظر آتے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کا اوور دی ٹاپ (OTT) فیشن اسٹائل مداحوں کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا اور انہیں گووندا کے معروف انداز سے تشبیہ دی جانے لگی۔
سلمان خان کو ممبئی کے ایک ڈبنگ اسٹوڈیو کے باہر دیکھا گیا، جہاں ان کے دلچسپ لیکن متنازع لباس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، عام طور پر اسمارٹ اور ڈیشنگ نظر آنے والے سلمان اس بار لوئس وٹون (Louis Vuitton) کے مونوگرام والی جیکٹ، پرنٹڈ ٹی شرٹ اور ایسڈ واشڈ ڈینم جینز میں نظر آئے۔
سلمان خان کے فینز اس بار ان کی نئے لک کو دیکھ کر کافی حیران رہ گئے، سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور طنزیہ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ کس دشمن ڈیزائنر نے ان کے کپڑے تیار کیے ہیں؟سلمان بھائی کو کیا ہو گیا؟ اسٹائلسٹ کو فائر کر دو، کیا وہ اب گووندا سے فیشن انسپریشن لے رہے ہیں؟ کیا یہ صرف ایک فیشن بلنڈر تھا یا نیا اسٹائل ٹرینڈ؟
سلمان خان عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ رشمیکا منڈانا جلوہ گر ہوں گی، اس کے علاوہ وہ کک 2 میں بھی جلد نظر آئیں گے۔