معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
مختصر ملاقات کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امراإ سے واپس روانہ ہو گئے۔
ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی نواز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی تھی۔
اُس مرتبہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومتِ پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر تھے۔